(24 نیوز) معروف فنکار و ہدایتکار فاروق قیصر کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور فنکار، ہدایت کار اور وی او آرٹسٹ فاروق قیصر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں آئی جی موٹر ویز کلیم امام، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما میاں محمد اسلم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فاروق قیصر کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پران کا انتقال ہوا تھا۔
معروف اداکار فاروق قیصر کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گلوکار علی ظفر سمیت سیاسی و دیگر اہم شخصیات نے غم کا اظہارکیا ہےگلوکار علی ظفر نے کہا کہ انکل سرگم جیسے دیگر پتلی تماشا کرداروں کے بانی فاروق قیصر ایک انتہائی متاثر کن انسان اور مصنف تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین لپ سٹک کی جگہ اب کیا استعمال کرینگی؟نئی چیز ایجاد