(24 نیوز)میرپورآزادکشمیرکے حلقہ 4کھڑی کے بڑے فاروق گروپ نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو صدر پی ٹی آئی کشمیر نے ہار پہنا کر ویل کم کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود کاکہناہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی بڑی قوت بن چکی ہے، فاروق گروپ کے شامل ہونے سے ڈویژن میرپور کی سیاست میں تبدیل ہو گئی ہے،صدر پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت قائم کرنے کے بعد آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کریں گے،آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا،آزاد کشمیر میں کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ میرپور میں ائیرپورٹ اور سوئی گیس پر کام ترجیح ہے،آزاد کشمیر حکومت نے رٹھوعہ ہریام برج کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا،آزاد کشمیر کے پڑے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے،ان کاکہناتھا کہ کھڑی کی سیٹ آج پی ٹی آئی کی کلیئر ہو گئی ہے۔
سابق وزیر برقیات چودھری ارشد نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حلقہ کی تعمیر و ترقی کےلئے مل کر کام کریں گے،سابق وزیر برقیات نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کےلئے کمر کس لی ہے،فاروق حیدر نے میرپور کی دشمنی میں جو کام کئے سب کی نظر میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم، پاور شو کا فیصلہ ، نئے ارکان بھی شریک ہونگے