تحریک انصاف نے شہبازشریف کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف نے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے وکلا سے مشاورت مکمل ہوگئی ، مشاورت کے بعد عمران خان نے کیس میں پارٹی بننے کی منظوری دیدی ۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں، تحریک انصاف نے پارٹی بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی زندگی کو خطرہ ۔۔حکومت کو خط مل گیا