ڈالر مزید مہنگا۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی

May 16, 2022 | 11:57:AM
ڈالر مزید مہنگا سٹاک مارکیٹ میں مندی
کیپشن: ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ بڑھ کر 193 روپے تک پہنچ گیا،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی،100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ 

انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47 پیسے اضافے سے  194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔انٹربینک میں  ڈالر 193روپے 50 پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ مزید بڑھنے کے باعث  سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہزار زائدپوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 42 ہزار 424 پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ نئی حکومت کےبعدڈالر 10 روپے 57 پیسےمہنگاہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دعازہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمں میں 1.73فیصد کمی سے  فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی۔
 یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا