یوکرین ،امریکا کی طرف سے بڑے امدادی پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا جنگ زدہ یوکرین کو اضافی 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ۔
امریکی سینیٹ کے ریپبلکن رہنما مچ میک کونل نے بتایا کہ روس کیخلاف مزاحمت کیلئے یوکرین کو تقریباً 40 بلین ڈالر کی مجوزہ امداد کی منظوری کے لیے سینیٹ میں ووٹنگ ہوگی ۔
واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 28 اپریل کو یوکرین کے لیے 33 بلین ڈالر کی امداد کی درخواست کی تھی، جس میں 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اس رقم کو تقریباً 40 بلین ڈالر تک بڑھا دیا، جس میں مزید فوجی امداد شامل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میچ کے دوران ہیٹ سٹروک سے فاسٹ بولر جاں بحق