تحریک انصاف کوسپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران جسَٹس اعجازالحسن نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست کو نمبر لگنے دیں بعد میں نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا- جسٹس منیب اختر نےکہا کہ کیاحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔ کیا ترمیمی درخواست میں گراونڈز اور استدعا میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ترمیمی درخواست میں صرف فریقین کو تبدیل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 51 کے تحت نئی حلقہ بندیاں شروع کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 19 مئی کا جلسہ منسوخ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آ گئی
جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ پہلے درخواست کو نمبر تو لگ لینے دیں۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی