(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیس ۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی نے بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرا دی ہے۔وکیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان پریوٹرن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل نے کہا کہ عمران خان نے آج اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے ،عمران خان الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کررہے ہیں ۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ غیر دستخط شدہ دستاویزات جمع کرانے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں ۔ وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ کیس کمزور ہے اس لئے تکنیکی معاملات کی آڑ لی جارہی ہے ۔الیکشن کمیشن بطور الیکشن ٹربیونل اختیار استعمال کرتاہے ۔گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کوسپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا
عمران خان کا ایک اور یوٹرن
May 16, 2022 | 15:15:PM