صومالیہ: سیاسی بحران کا خاتمہ، حسن شیخ محمد نئے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صومالیہ نے ایک سال سے زیرالتوا انتخابات کے بعد نئے صدرکا انتخاب کرلیا، حسن شیخ محمد صومالیہ کے نئے صدرمنتخب ہوگئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں سیاسی بحران اب ختم ہوتا نظر آتا ہے۔ ملک کے نئے صدر کے طور پر قانون سازوں نے موجودہ صدر محمد عبداللہی کے مقابلے میں حسن شیخ محمد کا انتخاب کرلیا ہے۔
نومنتخب صدر حسن شیخ محمد 2012 سے 2017 تک ملک کے صدر رہے ہیں۔ صدر کے عہدے کیلئے36 امیدوار دوڑ میں شامل تھے جس میں حسن شیخ محمد کو سب سے زیادہ (165) ووٹ ملے۔نئے صدر حسن شیخ محمد ملکی وزیراعظم کو نامزد کریں گے ۔
ملک میں صدارتی الیکشن ایک سال سے تعطل کا شکار تھے جس میں عوام کی رائے دہی سے صدر کا انتخاب کرنا تھا لیکن سیاسی جماعتیں الیکشن کے طریقہ کار پر متفق نہ ہوسکی تھیں تاہم اب قبائلی رہنماو¿ں کی جانب سے منتخب کردہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں نئے صدر کے اعلان پر ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا گیا۔ نومنتخب صدر حسن شیخ محمد ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے۔
سیاسی عدم استحکام اور حکومت سازی میں رکاوٹوں کے بعد نئی حکومت کی تشکیل امکان پیدا ہپوگیا ہے تاہم اس نئی حکومت کو سیکیورٹی، دہشت گردی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونا بھی مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی