(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں جلسے کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بیان میں سیاسی حلقو ں میںایک تہلکہ مچ گیا۔گزشتہ روز سیالکوٹ میں جلسے کے موقع پر عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہوگئے ۔تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہوچکے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز میں موجود نہیں تھی ۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا عثمان بزدار کیخلاف بڑا اعلان