(24 نیوز)میٹرک بورڈ کے 2 پیپرامتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیئے۔
ہائرایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے 2 پیپرز منسوخ کردیئے ، ہائیرایجوکیشن پنجاب نے پیپرز منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل آؤٹ ہونے پر منسوخ کئے گئے ، دونوں پیپرز واٹس اپ سے امتحان شروع ہونے سے قبل امیدواروں تک پہنچ گئے تھے۔
ہائیرایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ دونوں پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ریاضی کا پرچہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نارا میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں لیک ہو گیا تھا،” نوٹی فکیشن میں کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں۔ آج سے تمام تعلیمی ادارے بند
دوسری جانب راولپنڈی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچہ لیک کرنے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور بارش ۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی