ایم کیو ایم کئی بار کہہ چکی ہے الیکشن کیلئے تیار ہیں،خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کئی بار کہہ چکی ہے الیکشن کیلئے تیار ہیں،بتادیا کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو فائدہ ہے، الیکشن کی بات صحافیوں سے ملاقات میں سوال کے جواب میں کہی۔
خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ ضمنی الیکشن سے ہمیں فائدہ ہے چھینی گئی نشستیں واپس ملیں گی،نشستیں کس نے چھینی جمہوریت آزاد ہو گی تو بتا دیں گے،ان کا کہناتھاکہ عام پاکستانی نہیں خاندان بیٹھے ہیں جمہوریت کہاں سے آزاد ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر نے کہاکہ پٹرول کی قیمت اور ڈالر کی وجہ سے صورتحال ہے، ہم نے کہا سخت فیصلے نہ لئے تو سیاست بچ جائے گی،ہم نے کہاسیاست تو بچ جائے گی لیکن ریاست کا کیا کرینگے؟ان نے کہاکہ مشورہ دیا پٹرول کی قیمت ایسے بڑھائیں غریب آدمی پر دباﺅ نہ پڑے،مشکل فیصلے لیں لیکن سوچ سمجھ کر کریں ،نئے مینڈیٹ کا فیصلہ حکومت میں شامل جماعتیں مل کر کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت خطرناک صورتحال میں ،پٹرول کا ذخیرہ ختم ہو گیا، سری لنکن وزیراعظم