سہ روزہ اورکزئی سپرلی میلہ اختتام پزیر ہو گیا

May 16, 2023 | 00:48:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سہ روزہ اورکزئی سپرلی میلہ میں  تیسرے دن اور آخری دن عوام کا جوش دیدنی، میلے کو عوام کی بڑی پذیرائی، بڑی تعداد میں بڑے اور بچے میلے میں شریک ہوئے، کھیلوں اور صوبائی  ثقافتی سٹالز سب کی توجہ کا مرکز بنے  رہے۔

شرکاء کھانوں اور من پسند تقافتی سامان خریدنے میں مصروف رہے تو دوسری طرف مختلف منعقدہ مقابلوں جیسے جیپ ریلی، کیمل اور گھوڑوں کا ڈانس، روایتی قبائلی رگ آف اور ان کے علاوہ ثقافتی اور روایتی ایونٹس جسے کبڈی ، ڈیشیکشی اور ٹینٹ پیکنگ سے محظوظ ہوئے۔

کور کمانڈر پشاور نے سہ روزہ اورکزئی سپرلی میلہ کے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میلے میں لگائے گۓ مختلف صوبائی تقافتی سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے میلے میں حصہ لینے والوں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

 جنت نظیر اورکزئی کو خیبر پختونخوا ٹورزم اور پاک فوج مشترکہ کوششوں سے صوبے کا ایک سیاحتی علاقہ کا درجہ دے رہے ہے۔ اس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

اس ضمن میں پاک فوج نے علاقے کے نوجوانوں کو ٹور گائیڈز کی ٹریینگ بھی فراہم کی ہے۔ علاقے کے عوام نے میلے کے انعقاد پر پاک فوج اور ٹورزم ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔