(24 نیوز)بلوچستان میں عوام کیلئے مثبت اور صحتمند سرگرمیوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے،مختلف مقامات پر تعلیمی اور کھیلوں کے مختلف مقابلے، میڈیکل کیمپس، تصویر نمائش سمیت دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عوام کےلئے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،ضلع نوشکی، موسی خیل، بارکھان، کیچ ، سبی چاغی اور ہرنائی میں 39 کرکٹ میچوں کا انعقاد کیاگیا،کرکٹ میچوں میں 3 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔
ضلع پنجگور، ہرنائی، نوشکی اور دکی میں فٹبال کے 23 میچز کا انعقاد ہوا ،فٹبال میچز میں پرجوش شائقین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، اسی سلسلے میں 14 تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا جن میں 2000 کے قریب شرکا شریک تھے،تقریری مقابلے لسبیلہ، کیچ، حب، نوشکی اور چاغی میں منعقد ہوئے۔
بلوچستان میں امن اور معاشی ترقی پر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقادکیاگیا،میرا آئین میری آزادی کا ضامن کے عنوان پر 8 مختلف سیمینار منعقد ہوئے ،مسلح افواج کے حق میں ریلیوں کا انعقاد ہوا جس میں 700 سے ذائد افراد نے شرکت کی ،سبی میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 250 کے قریب شرکاشریک رہے۔
ضلع سبی میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ،کبڈی میچ میں 400 کے قریب شائقین شریک ہوئے،ضلع نوشکی میں 3 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے،میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت چیک اپ ہوا اور مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی گئیں،اس کے علاوہ ضلع کیچ میں تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی انگڑائی ؛شدید گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر