لاہور میں موسم خوشگوار ، شہر قائدکا پارہ ہائی

May 16, 2023 | 10:16:AM

(کومل اسلم، رابیل اشرف)  شہر لاہور کا موسم بھی کنفیوز، کبھی گرمی کبھی  تیز ہوائیں، ملے جلے موسم کی رت لاہور شہر میں چھا گئی جبکہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کم سےکم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرکی فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 189 ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح 589  ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 439 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 169 ریکارڈ اور شاہدرہ میں فضائی آلودگی کی شرح 163  ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 20 کلو میٹر ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جون تک ملتوی

شہر میں آلودگی برقرار ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 8 ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 17ویں نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 93 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں