پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب و دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ کدھرہیں فرخ حبیب اور فواد چودھری ؟عمران خان کدھرہیں ؟،پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فواد چوھری نظر بند ہیں،فرخ حبیب کے بارے ہمیں معلوم نہیں ،میاں محمودالرشید2دن سے غائب ہیں ہمیں نہیں معلوم کہاں پر ہیں ؟عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کچھ دیر تک پہنچ جائیں گے،اس پر عدالت نے کہا کہ چلیں اپنے اپنے ملزم لے آئیں پھر دیکھتے ہیں ۔
بعدازاں عدالت نے ملزموں کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی