(24نیوز)بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت جاری امتحان میں دسویں جماعت حیاتیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔
پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،انٹرنیٹ کی بندش کے وجہ سے پرچے اس سے قبل سوشل میڈیا تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔
رواں سال بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں بےقاعدگیوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ،تاحال امتحانی مراکز کے خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
ناظم امتحانات نے اصل امیدوار کی جگہ دوسرے سے امتحان دلوانے کو جائز قرار دیدیا،تصویر مختلف بھی ہوں تو امتحان سے نہ روکنے کا خط جاری کردیا۔
راتوں رات امتحانی مراکز کے تبدیلی سے ایڈمٹ کارڈ کا کائونٹر پارٹ امتحانی مراکز کے پاس موجود نہیں،ہزاروں امیدوار دوسرے کے جگہ امتحان دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر تعلیم نے سی ای او ایجوکیشن کانفرنس 22 مئی کو طلب کر لی