گرمی میں تازگی اور فرحت بخشنے والے مشروبات کے فوائد

May 16, 2023 | 10:49:AM
 تپتی دھوپ اور شدید گرمی کے موسم میں انار اور تربوز کے مشروب سے فائدہ اٹھائیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تپتی دھوپ اور شدید گرمی کے موسم میں انار اور تربوز کے مشروب سے فائدہ اٹھائیں۔

تپتی دھوپ اور شدید گرمی کا احساس ہو تو ایسے میں ٹھنڈے مشروبات پینے کا ہی دل چاہتا ہے، ایسے میں کچھ لوگ ڈھابے کا بنا مشروب یا ریسٹورنٹ میں ٹھنڈے آئس کریم کا بھی مزہ لیتے ہیں۔

گرم موسم کی بات کی جائے تو اس موسم میں بہت سے افراد چکر آنے، متلی، تھکاوٹ، بد ہضمی اور گھبراہٹ کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ چونکہ اس موسم میں جسم سے پسینہ خارج ہو رہا ہوتا ہے جس کے باعث نمکیات، منرلز اور پانی کی کمی ہو جاتی ہے جو دیگر بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

اسی لیے اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہترین اور سستا علاج ہے۔

لہذا ہم آپ کو پھلوں کا تازہ رس یا ٹھندا میٹھا اور مزے دار مشروب کے بارے میں بتارہے ہیں جس کو پیتے ہی نہ صرف کھوئی ہوئی توانائی واپس آئے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

تربوز کا شربت:

تربوز، کالا نمک، چینی، لیموں کا رس، برف۔

ترکیب:

تربوز کے ٹکڑے کرلیں، اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈال دیں، اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کرلیں۔

بعد ازاں اس شربت کو گرائنڈر سے نکال کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہوجائے۔

اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، مزید ذائقہ بڑھانے کے لیے اپنے حساب سے لیموں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس گرمی میں افطار کے موقع پر مزیدار تربوز کا شربت گھر والوں کو پیش کریں۔

انار کا شربت:

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ انار کھانے کی عادت جسم کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

سُرخ رنگ کا یہ پھل جتنا خوبصورت ہے تو وہیں اس کے کھانے کے بھی بےحد فوائد ہیں۔

انار کے دانوں کے بھرے ایک کپ یا 174 گرام سے جسم کو 7 گرام فائبر، 3 گرام پروٹین، وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 30 فیصد حصہ، وٹامن کی روزانہ درکار مقدار کا 36 فیصد حصہ، فولیٹ کی روزانہ درکار مقدار کا 16 فیصد حصہ اور پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 12 فیصد حصہ ملتا ہے۔

انار کا مشروب بناتے وقت سب سے مشکل کام اس کے دانے نکالنا ہے، اس لیے اس کو کاٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے پہلے درمیان سے کاٹنا شروع کریں اور چار حصے کرلیں، اور ایک پیالے میں پانی ڈال کر اس کے دانے نکالیں۔

جب اس کے مشروب بنانے کی بات کی جائے تو سب سے پہلے انار کے دانے اور 2 کپ پانی بلینڈر میں ڈالیں اور چٹکی نمک ڈال دیں اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

پھر ایک بڑے پیالے کے اوپر چھنی رکھیں اور بلینڈ ہوا انار کا شربت چھنی کے اوپر ڈال دیں پھر پیالے میں انار کا رس گلاس میں ڈالیں اور ساتھ ہی برف شامل کرلیں۔

مزیدار انار کا شربت تیار ہے ۔