پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کیا گیا، شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پولیس نے شہریار آفریدی کو ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، حالانکہ سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
Ex-interior minister Shehryar Afridi has been picked up this time.. not alone but along with his wife who has no political role.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 15, 2023
This is what happens when goons like Rana Sana come in power who will go to any extent to please their masters and take revenge for being caught in a…
بخاری نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگ اقتدار میں آئیں تو یہی ہوتا ہے جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
پولیس نے شہریار آفریدی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے، آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی