’گڈ ٹو سی یو‘ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس کی وضاحت کردی

May 16, 2023 | 12:34:PM

(24 نیوز)مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سب کو گڈ ٹو سی یو  کہتا ہوں ، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ۔

سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے۔

 ضرور پڑھیں : پیداواری پلانٹ کھلونے کا اعلان،ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا

 چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی، یہ میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ،ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔

واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر  کہا تھا  ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں