وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سعودی وزارت حج و عمرہ

May 16, 2023 | 12:39:PM

(ارشد علی غوری، الریاض) سعودی وزارت حج و عمرہ کے ایک بیان کے مطابق رواں سیزن حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا اور بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنا جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کی مدت 90 دن ہے جس میں حج شامل نہیں ہے، وزٹ ویزے پر آنے والے شخص کو چاہیئے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی مدت کے اندر واپس اپنے ملک چلا جائے۔

مزیدخبریں