اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، نامناسب ویڈیوز بھی شیئر ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، ہیکر نے اکاؤنٹ سے نامناسب ویڈیوز بھی شیئر کر دیں۔
معروف پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض نے خود تصدیق کی ہے کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور نامناسب ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی خبر دی۔ اداکارہ نے سٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی وہ ان کے فیس بک پیج کو رپورٹ کریں تا کہ فیس بک انتطامیہ کی جانب سے ان کے فیس بک پیج کو بلاک کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں فلمی ستارے جگمگانے کو تیار،میلے کا آغاز آج ہوگا
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے آفیشل فیس بل پیج کو ہیک کر لیا گیا ہے، اب ان کو ان کے آفیشل پیج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، لاکھ کوششوں کے باوجود پیج کو ریکور نہیں کیا جا پا رہا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی اور وہ پیج پر اپنی شوبز مصروفیات سمیت معمولات زندگی سے متعلق چیزیں شیئر کیا کرتی تھیں۔