9مئی کے واقعات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر کوئی افسردہ ہے:مریم اورنگزیب

May 16, 2023 | 12:55:PM
 9مئی کے واقعات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر کوئی افسردہ ہے:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات پر ہر آنکھ اشکبار ہے،9مئی کے قومی سانحہ پر ہر کوئی افسردہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کےاہداف پر عمل درآمد کیا گیا،عمران خان کی پوری سیاست انتشار اورفساد پر مبنی ہے،ڈی چوک پر قبریں کھودنے،پی ٹی وی ،پارلیمنٹ پرحملے کرنےو الا کہتا ہے اس کی سیاست پرامن ہے،اب یہ کہہ رہے حملے ایجنسیوں نے کرائےہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ کیا مرادسعید ،یاسمین راشد اور اعجازچودھری کی آڈیوز ایجنسیوں کی ہیں؟شہدا اورغازیوں کی یادگاریں جلائی گئیں،عمران خان کیا سمجھتے ہیں لوگ ان کا جھوٹ مان لے گیں،انتشار پھیلانے کے پیغامات خود عمران خان نے جاری کیے ۔

9مئی کوملکی تاریخ میں قومی سانحہ ہوا،فارن ایجنٹ اورفتنہ یہ سمجھتاہے کہ اس کی سیاست پرامن ہے کیایہ ہے پرامن سیاست؟قومی املاک اورفوجی تنصیبات پرحملے کیاایجنسیوں نے کئے،جلاؤگھیراؤ کی سیاست عمران خان کاوطیرہ رہا،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا،ایک دہشت گردنے جی ایچ کیوپرحملہ کیا،دوسرے نے حملہ کرایا،منصفوں نے عدل کومذاق بنایاہواہے،پی ٹی آئی کوپی ٹی وی حملہ کیس میں سزامل جاتی توآج یہ واقعا ت نہ ہوتے،اس فتنے اورفساد کوختم ہوناچاہیے۔