(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش کی مخالفت میں بول پڑے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بلیک آؤٹ مسائل کا حل نہیں ہے، انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے، منسڑی آف آئی ٹی نے اس طرح کی کسی بھی بندش یا پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی کے راستے میں رکاوٹ آئی ہو۔
یہ بھی پرھیں: توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جون تک ملتوی
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک آزاد ادارے کے طرح کام کرتا ہے، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، بھرپور کوشش کریں گے کہ آئندہ اس طرح کے حالات میں بھی انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو، البتہ حالات کی مناسبت سے مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کی جا سکتی ہے۔
انٹرنیٹ بندش سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این مسئلے کا حل نہیں ہے، ہم کو براڈ مائنڈڈ ہونے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا، وکی پیڈیا بھی ڈیڑھ ماہ تک بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کیے اور اسے بحال کرایا، انٹرنیٹ سروس کسی صورت بھی بند نہیں ہونی چاہیے، ہماری طرف سے آئی ٹی انڈسٹری کو ہر طرح کے تعاون سے فسیلیٹیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔