میٹرک امتحانات،طالبات کی موج مستیاں، نقل کیساتھ ساتھ ٹک ٹاک،ویڈیو وائرل
کراچی میں بوٹی مافیا سرگرم،ایک اور پرچہ آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں،امتحانی مراکز میں طالبات نقل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف رہیں۔
طالبات امتحانی سنٹر میں موبائل فون کے ذریعے نقل کرتی رہیں،طالبات دوران امتحان نقل کرنے کے ساتھ ٹک ٹاک اور موج مستیاں کرنے لگی،جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔
دوسری جانب بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت جاری امتحان میں دسویں جماعت حیاتیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا،پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،انٹرنیٹ کی بندش کے وجہ سے پرچے اس سے قبل سوشل میڈیا تک نہیں پہنچ پا رہے تھے۔
View this post on Instagram
رواں سال بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں بےقاعدگیوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ،تاحال امتحانی مراکز کے خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
ناظم امتحانات نے اصل امیدوار کی جگہ دوسرے سے امتحان دلوانے کو جائز قرار دیدیا،تصویر مختلف بھی ہوں تو امتحان سے نہ روکنے کا خط جاری کردیا۔
راتوں رات امتحانی مراکز کے تبدیلی سے ایڈمٹ کارڈ کا کائونٹر پارٹ امتحانی مراکز کے پاس موجود نہیں،ہزاروں امیدوار دوسرے کے جگہ امتحان دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی