جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 12 کارکن  شناخت پریڈ پر جیل روانہ

May 16, 2023 | 14:31:PM
 جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 12 کارکن  شناخت پریڈ پر جیل روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،پولیس نے 12  پی ٹی آئی کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش  کردیا۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 پی ٹی آئی  کارکنوں کو 7 روز کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھییج دیا،تفتیشی افسر  نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ سے گرفتار ہوئے ،ملزموں نے کلمہ چوک پر کنٹینر کو چلا دیا ،ملزموں  کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات،طالبات  کی موج مستیاں،  نقل کیساتھ ساتھ ٹک ٹاک،ویڈیو وائرل