مکی آرتھر کا بابر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار، متبادل پلان بھی تیار کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابر اعظم پر مکمل اعتماد ہے، بابر اعظم نے قیادت کے ساتھ ساتھ انفرادی کارکردگی بھی بہتر کی ہے۔
ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف میری مرضی سے رکھا گیا، ایشیا کپ پر کسی بھی ناپسندیدہ فیصلے کی صورت میں متبادل پلان بنا رکھے ہیں، کوچنگ اسٹاف اور کپتان سمیت تمام پلیئرز سے روزانہ کی بنیاد پر بات ہوتی ہے۔
یہ پڑھیں: صحت مند بلوچستان کے قیام کیلئے حکومت سرگرم،مختلف مقابلوں کا انعقاد
مکی آرتھر نے ٹیم کی کارگردگی سے متعلق کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی پرفارمنس مایوس کن جبکہ ون ڈے میں کارکردگی شاندار تھی، ہماری توجہ ابھی ون ڈے فارمیٹ پر ہے، آئی سی سی ورلڈکپ پر نظریں جمی ہیں، پاکستان ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ برطانوی کوالیفائیڈ کوچ سابق آل راؤنڈریاسر عرفات کی خدمات لینا چاہتے تھے، اپنے دورہ پاکستان میں تمام کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی، پلیئرز اب میچور اور ذمہ دار ہو چکے ہیں، سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی، ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مکی آرتھر کا پاکستان کے تیز گیند باز محمد عباس کی ٹیم میں واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ فاسٹ بالر کی شاندار کارکردگی کے باعث سلیکٹرز کی نظر یں ان پر جمی ہیں۔