(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فوج کوملکی سلامتی کیلئے ناگزیرقراردیا،پی ڈی ایم حکومت،فوج اورعوام میں جنگ کراناچاہتی ہے،عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نےاپنےایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں نہ تواپوزیشن ہے اور نہ ہی ممبران پورے ہیں،وہاں ماماجی کی عدالت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں،کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے وقت آئی جی اورپنجاب پولیس کہاں تھی؟،حکومت نے جان بوجھ کرسرکاری اورفوجی تنصیبات کو بچانےکی کوشش نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی صاف اور شفاف انکوائری ہوئی توان میں حکومت کا خفیہ ہاتھ بےنقاب ہو جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہےہیں اورشہبازشریف بدستور آگ بھڑکانے میں لگے ہوئے،سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھوں کوجمع کرکے حکومت نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا،سپریم کورٹ ان پرفوری توہین عدالت لگائے۔
فضل الرحمان اورمریم نوازسپریم کورٹ پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے،موجودہ حالات کا واحدحل الیکشن ہیں،بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے،مخالفین کی سازشیں ناکام ثابت ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت، فریقین سے جواب طلب