جاوید شیخ نےعمران خان کیساتھ فلاحی کام کرنے کا تجربہ شیئر کردیا

May 16, 2023 | 16:09:PM

(ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فلاحی کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران عمران خان کے ساتھ فلاحی کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتے۔

اُنہوں نے بتایا کہ عمران خان اور میرا ساتھ 1995ء سے چلا آرہا ہے، میں شوکت خانم کے لیے آج تک کام کررہا ہوں تو مجھے اس دوران عمران خان کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:  صبا قمر کس بیماری کا شکار ہیں؟اداکارہ نے مداحوں کیلئے تصویر شیئر کردی

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ اصولوں کے پابند شخص ہیں جیسے کہ اگر کوئی شخص شوکت خانم میں نوکری کرنے کے لیے عمران خان سے سفارش کروانے کے لیے آئے تو وہ اسے فوراَ باہر نکال دیتے ہیں۔

مزیدخبریں