انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

May 16, 2023 | 16:38:PM

(24 نیوز) روپے کی قدرمیں اتار چڑھاو کا دن رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔

ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی  تمام شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں، ایسے میں روپے کی قدر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے، دن بہ دن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی قرض کتنا ہے؟ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بھی روپے کی قدرمیں اتار چڑھاو کا دن رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 284.97 روپے سے کم ہوکر 284.96 روپے پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 285.25 روپے تک بھی ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو دیکھا جارہا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی یوں ہی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں