نوجوان پاکستانی تیز گیند باز زمان خان کا انگلش فرنچائز ڈربی شائر سے معاہدہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نوجوان پاکستانی تیز گیند باز زمان خان کا انگلش کاؤنٹی کی فرنچائز ڈربی شائر سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے لاہور قلندر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اٹیک فاسٹ بالر زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ تیز گیند باز نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شمولیت کیلئے رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کو جوائن کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر کا بابر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار، متبادل پلان بھی تیار کر لئے
ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستانی پیسر زمان خان بہت ہی باصلاحیت گیند باز ہیں، ان کو شمولیت ڈربی شائر کیلئے خوش آئند ہو گی۔
???????????????????? ???????????????? ???????? ???? ????????????????????????! ????????????????????#DCCC have signed Pakistan fast bowler, Zaman Khan, for the Vitality Blast! ????
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) May 16, 2023
Read ⤵
واضح رہے کہ نوجوان بالر نے پی ایس ایل کے رواں سال ہونے والے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارگردگی دکھائی، ان کو ڈیتھ اوورز سپیشلسٹ بھی کہا جاتا ہے، بہترین گیند بازی کے باعث ہی انہوں نے افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔