اسد قیصر کی دہشت گردی کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دہشت گردی کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔