فواد چوہدری کو رہا کرنے اور حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو رہا کرنے اور حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کر دہ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او کے تحت آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے، فواد چوہدری کو فوری رہا کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما پرتشدد کارروائیوں یا ان پر اکسانے سے متعلق پہلے ہی انڈرٹیکنگ دے چکے ہیں۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فواد چوہدری تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج دو مقدمات میں نامزد ہیں، عدالت نے 9 مئی کو فواد چوہدری کو حفاظتی ضمانت دی تھی، فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت مزید دو دن برقرار رہے گی، فواد چوہدری اس دوران متعلقہ عدالت پیش ہوکر ضمانت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔