(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں9 ڈالر کی کمی سے 2006 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کیلئے سونے اور چاندی کے حوالے سے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستاہوکر 2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونا 1714 روپے کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 846 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2950 روپے پر آگئی ہے۔