لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح ابتر،روڈ انتظامیہ متحرک ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہر لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح دن بدن ابتر ہونے لگی، پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے روڈا انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کیلئے رورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کی بحالی اور پانی کی سطح کو اوپر لانے کا منصوبہ بنالیا۔روڈا سٹی میں دریائے راوی پر 3 براجز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سی ای او عمران امین نے کہا کہ 3 براجز کے ذریعے 1.7 بلین لیٹر پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔ براجز بنانے جانے اور پانی ذخیرہ کرنے سے پانی زمین میں جذب ہو کر پانی کی سطح کو اوپر لانے میں معاون ثابت ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روڈا سٹی میں لگائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے لاہور کا روزانہ کا 100 کیوسک پانی صاف کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔بارشوں کے پانی اور بی آر بی نہر سے بھی پانی کو دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔