‘تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ڈر کے مارے جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگا رہی ہے’
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ڈر کے مارے جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگا رہی ہے۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے۔
دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، نا قابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان نا قابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھانے، سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیرز پر بیٹھ جانے، اسپتالوں، کورٹ روموں، باتھ روموں میں چھپ جانے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔