(24 نیوز) سکولوں کے بچوں نے دوسرے روز بھی ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور بچوں نے ریڈیو پاکستان کی جلی ہوئی عمارت کے مختلف حصوں کو دیکھا۔
ریڈیو پاکستان کے عملے نے اساتذہ اور بچوں کو 10 مئی کو ہونے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔ بچوں نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر غم و غصے کا اظہا کیا۔
سیاسی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا غیر مناسب ہے، انھوں اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ اس قوم کی آواز بنیں گے۔