محکمہ موسمیات کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے نے حساس اضلاع کے کاشتکاروں کےلیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو مشورہ دیا جائے کہ وہ پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کے لیے مناسب انتظام کریں، تیز ہواؤں/ژالہ باری سے فصلوں (خاص طور پر گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے، مویشیوں / بھیڑوں کے چرواہوں کو مشورہ دیا جائے کہ وہ اپنے مویشیوں کا مناسب طریقے سے انتظام موسم کے پیشگوئی کے پیش نظر کریں، حساس بالائی علاقوں میں مسافروں/سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو پیشگی الرٹس اور ایڈوائزری کی ترسیل کو وسیع پیمانے پریقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے مراسلے میں کہا گیا کہ لوگوں کو پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، صورت حال کی مکمل نگرانی کے لیے روایتی طور پر حساس مقامات پر مقامی کمیونٹیز کو ساتھ شامل کریں اور جلد از جلد فیڈ بیک میکانزم قائم کریں، کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں کسانوں اور مویشیوں/بھیڑوں کے چرواہوں کے لیے مناسب آگاہی کو یقینی بنائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔اور صورتحال کی نگرانی کریں، موسمی نالوں میں ممکنہ تیز بہاؤ کی روشنی میں، ایل ای اے کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لیول کراسنگ پوائنٹس اور ٹریفک کا رخ موڑنے کو یقینی بنانا ہے، سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کو موڑ کر، متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں، مقامی انتظامیہ اس اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔
پی ڈی ایم اے مراسلے میں کہا گیا کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی آگاہ کیا جائے، متعلقہ مقامی حکام، نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس، ایل ای اے لوگوں کی رہنمائی کریں اور بروقت ضرورت محفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں، پیشگوئی کی مدت کے دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔ بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے 18 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔