9 مئی ایک سیاہ باب ،شر پسندوں نے تاریخی ورثے کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی موجودہ سیاسی بحران کے دوران جہاں پگڑیاں اچھالی گئیں وہیں پر قومی ورثے کو بھی نہ بخشا گیا، حساس تنصیبات کے ساتھ ساتھ جناح ہاوس جیسی تاریخی عمارت کو بھی جلا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں کی جانب سے افراتفری، شرانگیزی، بدترین توڑ پھوڑ میں قومی اثاثوں کو بھی نہ بخشا گیا اور جناح ہاوس میں قائداعظم کی یادوں سے جڑی 1500 نوادرات کو جلایا دیا گیا۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 9 مئی ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا،پی ٹی آئی کے احتجاجی جتھے اور بے قابو حجوم نے دوران احتجاج بدترین شرانگیزی کی۔
پی ٹی آئی کے حامی پورس کے ہاتھیوں کی طرح اپنے ہی قومی ورثے اور قائداعظم کی یادوں سے جڑے جناح ہاوس پر چڑھ دوڑے ۔
جناح ہاوس سے قیمتی سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود قائد کے زیر استعمال اشیاء اور دیگر قیمتی نوادرات بھی غائب ہوئی، محترمہ فاطمہ جناح سے 1959 میں یہ گھر خریدنے کے بعد سے وزارت دفاع نے قائداعظم کے اثاثوں اور نوادرات کی حفاظت کی، جناح ہاوس کے 4 کمرے اس مقصد کے لئے وقف تھے جن میں قائد کے زیراستعمال اشیاء کو محفوظ رکھا گیا تھا۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے بدترین شرانگیزی کے واقعات کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ،اس معاملے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔