شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ اڈیالا جیل منتقل

May 16, 2023 | 22:46:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا۔

 اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی پولیس نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے شہر یار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا۔

شہریار آفریدی کے بیٹے نے الزام لگایا تھا کہ پولیس نے والدین کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔

مزیدخبریں