گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

May 16, 2024 | 09:14:AM
 گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے  کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،شام کے اوقات میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، میانوالی،خوشاب،بھکر،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم اورنورپورتھل میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے،سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ اورگجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، قلات، مستونگ، لورالائی، سبی، زیارت، ژوب اورقلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان،شانگلہ، قلعہ عبد اللہ،پشین اورکوئٹہ میں چند مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بونیر،بٹگرام، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، کرک،ہنگو، لکی مروت میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

جیکب آباد میں ڈ 47، سکھر، موہنجو داڑو، پڈعیدن، نواب شاہ، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46،لاہور، فیصل آباد، سرگودھا میں 42، ملتان میں 44، کراچی، بنوں 40، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی۔
عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپہلے نمبر پر  آگیا،شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 247ریکارڈ کی گئی۔