کراچی میں بھی محسن سپیڈ کے چرچے،شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی

May 16, 2024 | 10:19:AM

(اشرف خان)کراچی میں بھی محسن اسپیڈ کے چرچے، نادرا میگا سینٹر میں دن رات ،24 گھنٹے سروس کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر صفورا میں بھی نادرامیگا سینٹر فعال ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی بھی بڑی مشکل حل کردی ۔نادرا میگا سینٹر میں 24 گھنٹے سروس کا آغاز ہوگیا ۔روزانہ700شہریوں سےقومی شناختی کارڈ کی تجدید ہوگی،نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواستیں بھی وصول کی جاسکیں گی ۔
صفورا چورنگی کے قریب واقع نادرا کے نئے مرکز میں شہریوں کی سہولت کیلئے 250نشستیں نصب کی گئی ہیں۔بیک وقت 20کاؤنٹرز کے ذریعے 700کے قریب شہریوں کو روزانہ سہولت فراہم کی جائے گی۔بگ این آرسی میں قومی شناختی کارڈز کی تجدید،نئے شناختی کارڈز کیلئے درخواستوں کی وصولی،ایف آرسی اورب فارم سمیت تمام کام ہوسکیں گے۔ نیا نادرامرکز صبح 8بجے سے رات 12تک دوشفٹوں میں 16گھنٹے فعال رہے گا۔

ضرورپڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے کمی
نادراحکام کے مطابق صفورا کے پرانے سینٹرمیں ٹوکن کی گنجائش یومیہ 100سے150کے درمیان تھی، نئے سینٹر کےذریعے فی شفٹ 9کاؤنٹرز سے سہولیات کا آغازکیا جارہا ہے،یومیہ 700سے زائد ٹوکن جاری کئے جائینگے،جس کو سال کے اختتام تک 1500ٹوکن تک بڑھا دیا جائےگا۔

مزیدخبریں