یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹو شوٹ،’ترک اسٹائل وائبز ‘ آنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے نئے فوٹو شوٹ میں ترک اداکارہ بن گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ایک میگزین کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کی ساتھ شیئر کی، یمنیٰ زیدی کے نئے انداز پر سوشل میڈیا صارفین فدا ہوگئے۔
اداکارہ نے فیشن ڈائزائنر ثانیہ مسکتیہ کا تیار کردہ بوٹل گرین فُل گاؤن پہنے اپنی چند تصاویر جاری کیں, ان تصاویر میں ان کا ہیئر اسٹائل اور میک اپ کچھ اس انداز سے کیا گیا ہے جس سے پوسٹ کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی کسی ترک اداکارہ کا گمان ہوتا ہے۔
اپنی اس لُک کیلئے اداکارہ کا فیشن اسٹائلسٹ تابش کھوجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس لُک میں میں خود کو بہترین محسوس کررہی تھی، آپ نے اپنا وعدہ پورا کیا، خدا آپ کا مددگار ہو۔‘
مزید پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی، علیمہ خان کا بھی اہم بیان آ گیا
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے فیشن برانڈ ثانیہ مسکتیہ ، میک آرٹسٹ صائم، فیشن اسٹائلسٹ تابش کھوجہ کو بھی ٹیگ کیا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔