( احتشام کیانی)اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی متفقہ قیمتوں متعین، نان بائی ایسوسی ایشن نےاسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد کے اربن علاقوں میں روٹی 18 اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کر دی گئی،رورل علاقوں میں روٹی 16 جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے، اب ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی ادارہ بھی ٹھیک نہیں،لاہور ہائیکورٹ کے جج نے فیصلہ سنا دیا
متفقہ قیمتوں کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی،عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا تھا،عدالت نے سیل کئے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اخیتارکیا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہو گئے تھے، عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔