غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 60 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غزہ پراسرائیلی جارحیت 223 روز بھی جاری،صیہونی حملے میں 24 گھنٹےمیں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وسطی رفح غزہ سٹی اورجبالیہ پربمباری، اونروا کےطبی مرکزالصابرہ کوبھی نشانہ بنایا،سول ڈیفنس نےتباہ عمارت کےملبے سے فلسطینی بچہ زندہ نکال لیا۔ شمال اور رفح میں اب تک اسرائیل کےزمینی آپریشن کےباعث 6لاکھ مظلوم نقل مکانی کرچکےہیں،جو خوراک سیوریج اورصفائی ستھرائی کی سہولیات سےمحروم غیرانسانی حالات کاسامنا کررہےہیں۔
مزید پڑھیں: روٹی 18 اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر
اسرائیلی دہشت گردی کےجواب میں فلسطینی مجاہدین کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے شمالی غزہ کی جانب بڑھنےوالےصیہونی فوجیوں پرراکٹ حملےکردئیے،حملوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب عرب لیگ کاسربراہی اجلاس آج سے بحرین میں شروع ہوگا، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے فوری اقدامات بھی ایجنڈےمیں شامل اجلاس میں غزہ جنگ سمیت خطےکی صورتحال پرغورہوگا۔