وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے

May 16, 2024 | 12:28:PM

 ( اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف آزاد حکومت جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کی ملاقات بھی ہو گی جبکہ وزیراعظم نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں گے جہاں ان کو بریفنگ دی جائے گی۔ 
 

مزیدخبریں