عمران خان کی 10 ماہ بعد پہلی جھلک ،سپریم کورٹ یوٹیوب فالوورز کا ریکارڈ قائم

May 16, 2024 | 12:46:PM
عمران خان کی 10 ماہ بعد پہلی جھلک ،سپریم کورٹ یوٹیوب فالوورز کا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری،عثمان خان)نیب ترامیم کیس میں  بانی پی ٹی آئی  ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش،10 ماہ عمران خان کی جھلک سامنے آگئی ۔سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن میں تیزی ،فالوورز کی تعداد 11ہزار سے 79 ہزار تک پہنچ گئی ۔

 نیب ترامیم کیس کی سماعت کے سلسلے میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کےانتظامات جیل میں کیے گئے ۔بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پرکی جارہی ہے اور جیل انتطامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو حاضری سے متعلق آگاہ کیا ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروا دیا ۔عمران خان نے سکائی بلیو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

ضرورپڑھیں:نیب ترامیم کیس کی سماعت ،عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کی سبسکرپشن میں تیزی آگئی

بانی پی ٹی آئی نے ان کے ساتھ ویڈیو لنک پر موجود پولیس اہلکاروں کو  اپنے پاس بلایا،بانی پی ٹی آئی نے چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی ،اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کیا ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جب سے سپریم کورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی ،تب سے سپریم کورٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر سبسکرپشن میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔