(24نیوز)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان نےچہرےپر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کردی۔
سپریم کورٹ میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بازوں کو ورزش کے انداز میں ہلایا، گردن کو دائیں بائیں حرکت دیتے رہے،بانی پی ٹی آئی دلائل دینے کیلئے اپنی باری کے منتظر رہے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلا لیا،عمران خان نے اپنے چہرے میں تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی،بانی ٹی آئی کی شکایت پر اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی، علیمہ خان نے بھی اہم بیان داغ دیا
نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے،عمران خان نے اپنا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروا دیا ،عمران خان نے سکائی بلیو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ یہ تو بڑا تعجب ہے کہ نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس کا حکمنامہ طلب کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بغیر سنے ہی کیس سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔