عمران خان کی پیشی براہ راست نشر کیوں نہیں ہوئی؟

May 16, 2024 | 15:56:PM
عمران خان کی پیشی براہ راست نشر کیوں نہیں ہوئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران مائیک بند رہا ۔

بیرسٹر سید علی ظفر نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک پر جوائن کیا ہوا ہے ابھی تو شروعات ہیں ،بانی پی ٹی آئی شاہد اپنا موقف نہ دے سکیں، ان کا مائیک بند ہے ،بانی پی ٹی آئی سماعت سن رہے ہیں، بحث مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو موقع ملے گا ،بانی پی ٹی آئی سب کچھ سن رہے ہیں، کیس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے ۔

ضرور پڑھیں:سپریم کورٹ :عمران خان ویڈیو لنک پر پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس کا حکمنامہ طلب

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی جانب سے آرڈرز پڑھے جارہے ہیں، نیب قانون میں ترامیم کو چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواست پر دلائل جاری ہے ،درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا ،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر حکومت اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز ملنے پر عدالت پیش ہوئے ہیں ،مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس کا فیصلہ آج ہو گا۔