قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ، ارکان گتھم گتھا ہوگئے
اپوزیشن کے بولنے پر طارق بشیرچیمہ برہم ہوگئے،یہ مجھے ڈسٹرب کریں گے تو میں پھر انہیں چھیڑوں گا،طارق بشیر چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ، ارکان گتھم گتھا ہوگئے، طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کاجھگڑا،سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اراکین نے ایوان میں بیچ بچاؤ کروایا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شہلا رضا کی زیر صدارت جاری تھا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل میں جھگڑا ہوگیا ۔اپوزیشن اراکین طارق پشیر چیمہ کے پیچھے حکومتی نشستوں تک جا پہنچے۔حکومتی اراکین نے طارق بشیر چیمہ کو فوری طور پر ایوان سے نکالا۔
ضرورپڑھیں:سپریم کورٹ :عمران خان ویڈیو لنک پر پیش،بانی پی ٹی آئی کو بغیر سنے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس کل 11بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔
اس سے قبل طارق بشیر چیمہ کاکہنا تھا کہ گندم وفاقی حکومت امپورٹ نہیں کرتی، ہر صوبہ اپنی ڈیمانڈ بھیجتا ہے، گندم امپورٹ کیوں اور کس کی اجازت سے ہوئی؟ پنجاب حکومت کو چاہیےفوری گندم کی خریداری شروع کرے۔
اپوزیشن کے بولنے پر طارق بشیرچیمہ برہم ہوگئے، بولے کہ یہ مجھے ڈسٹرب کریں گے تو میں پھر انہیں چھیڑوں گا، پنجاب کو جس بے دردی سے لوٹا گیا، یہ حساب ان کو دینا پڑے گا،جنرل فیض بجٹ پر کورم پورا کرتے تھے، یہ کہتے ہیں ان کی 10فیصد غلطی تھی ان کی 100 فیصد غلطی تھی۔