وفاقی وزیر مذہبی امور حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے،اطمینان کا اظہار

May 16, 2024 | 17:29:PM
وفاقی وزیر مذہبی امور حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے،اطمینان کا اظہار
کیپشن: چودھری سالک حسین مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کا دورہ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین  حج آپریشن کا جائزہ لینےکیلئے  مدینہ منورہ پہنچ گئے، مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کا دورہ بھی کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے بروقت سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور  چودھری سالک حسین نے  مدینہ منورہ پہنچ کرحج مشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطا الرحمن کوحج آپریشن پر بریفنگ جاری کیاگیا۔

چودھری سالک حسین نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا سسٹم کی کامیابی کی دلیل ہے،پاکستانی عازمین حج کیلئےمرکزیہ میں مسجد نبویؐ سے قریب ترین رہائشیں لینے پر اطمینان کا ظہار کیا اور کہا کہ پاکستان حج مشن کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن  محنت، لگن اور دینی جذبے کے تحت عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا  شکر یہ بھی ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمن نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ،بھائی جیسا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم آزادکشمیر